غذر،پی پی کے 3 راہنما گا ہکوچ بھوک ہڑتال کیمپ پہنچے
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر (نیت ولی شاہ )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کا نمائندہ وفد سینئر رہنما امیر محمد خان عرف (رٹیائرڈ)گلاب شاہ بلبل ،واجد علی گلگتی ،فدامحمد خان نے گاہکوچ میں گندم کی عدم فراہمی اور کوٹے کی کٹوتی پر بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی امیر محمد خان عرف (رٹیائرڈ ) نے کہا کہ گندم کی سبسیڈی 1972میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیا تھاکیونکہ علاقے میں غربت بہت تھی آج موجودہ حکمران جو اربوں روپے کا بجٹ لانے کی باتیں کرتے ہیں مگر خطے کے عوام کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں عوام کو گندم کے کوٹے سے21فی صد کٹوتی کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ

یہ حکومت یہاں کے عوام کی کتنی ہمدرد ہے غذر کے غیور عوا م نے ہر میدان میں اپنی بہادری کا لوہا منوایا ہے آج موجودہ حکمران یہاں کے عوام کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کے عزائم کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے پی پی غذر کے عوام کے ساتھ ہے اور ہم اپنا حقوق چھن کر لینگے حکمران ہوش کے ناخن لے ہماری شرافت ایک دن ان حکمرانوں کو بہت مہنگی پڑے گی اس موقع پر پی پی کے سیکرٹری انفارمیشن گلاب شاہ بلبل نے بھی خطاب کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved