جعفراللہ نواز کی مدح سرائی میں مصروف ہرہے، علی جعفری
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما امداد علی جعفری نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کو سیاست سکھانے کے بجائے سیلاب ذدہ غریب عوام کی فکر کریں ۔ جعفر اللہ جیسے نا اہل سیاستدانوں کی وجہ سے عوام سیاست سے نفرت کرنے لگے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کو خدمت اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ووٹ دیا تھا مگروزیر اعلیٰ اور ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ عوامی مسائل کو بھو ل کر صرف

کرپٹ اور نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مدح سرائی میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے دو سال بعد ہی عوام صوبائی حکومت سے تنگ آچکے ہیں ۔ ڈپٹی سپیکر پیپلز پارٹی پر تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved