محمد شریف کا تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے، شیر غازی
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف ضلع گلگت کے صدر و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ تین شیر غازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق امیدوار محمد شریف کا تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے ۔ ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے حلقہ تین میں پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی ۔ محمد شریف کا تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال کی سیاست کا اختتا ہو چکا ہے اب وہ حلقے سے انتخاب لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

گزشتہ انتخاب میں اگر محمد شریف نے ان کی حمایت نہ کی ہوتی تو ڈاکٹر اقبال کی ضمانت بھی ضبط ہو چکی ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ تین تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے ، بہت جلد ضلع گلگت سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما تحریک انصاف میں شامل ہونگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved