سکردو،حسن کالو نی یونائٹیڈ، شگر الیون سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

سکردو ( سپورٹس رپورٹر)ایس سی او آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ، حسن کالو نی یونائٹیڈ، شگر الیون سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ تیسر ا کوارٹر فائنل حسن کالونی یونائٹیڈ اور الڈینگ سنٹر کے مابین کھیلا گیا میچ حسن کالونی یونائٹیڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پلینٹی کک کی بنیاد پر چار کے مقابلے میں پانچ گول سے اپنے نام کر لیا ،اس سے قبل میچ کا آغاز ہو ا تو دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیااس دوران کھیل کے پہلے اور دوسرے ہالف میں مقابلہ ایک ،ایک گول سے برابر رہا جس کے اضافی وقت دیا گیا تاہم اضافی وقت میں بھی میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا جس کے بعد پلینٹی شوٹ آوٹ میں حسن کالونی نے فتح حا صل کی اور سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حا صل کیا۔یہ اولین موقع ہے

جب حسن کالونی کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حا صل کرنے میں کامیاب ہوئی، حسن کالونی سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن شاہین کلر سے پنجہ آزمائی کرے گی۔ چوتھا کوارٹر فائنل گانچھے الیون اور شگر الیون کے مابین کھیلا گیا جو کہ شگر کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے اپنے نام کیا ،گانچھے کی ٹیم کو اس میچ میں اب سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شگر کی جانب سے شاہد حسین اور ذاکر نے گول کیے جبکہ گانچھے کی جانب سے واحد گول مشاہد نے کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved