گاڈ فادر کی رخصتی سے ن لیگ جی بی میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی، ساجد ہ صداقت
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سینئر رہنما ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا زوال شروع ہو چکا ہے اور مرکز میں کرپشن کے گاڈ فادر کی رخصتی کے بعد مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو چکا ہے جسکی واضح مثال گلگت میں مسلم لیگ ن کے اجلاس کے دوران کارکنوں کا واک آؤٹ اور بعض سینئر رہنماؤں کی گالم گلوچ اور جی بی ہاؤس اسلام آباد میں صوبائی وزیر عمران وکیل اور ممبر جی بی کونسل اشرف صدا کے درمیان ہونے والی لڑائی ہے ۔ میڈیا کو جاری بیان کے مطابق ساجدہ صداقت کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کوئی نظریاتی جماعت نہیں بلکہ چوں چوں کا مربہ ہے اور اقتدار کے خاتمے کے ساتھ اس پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو جاتا ہے جس کا مظاہرہ آج کل دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دباؤ کی وجہ سیو زیر اعلی گلگت بلتستان بادل نخواستہ

گلگت بلتستان وارد ہو چکے ہیں اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ اور کھلی کچہریوں کے انعقاد کی باتیں کررہے ہیں ، ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوا نے مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اور اب عوام کی نظریں پاکستان پیپلز پارٹٰ پر مرکوز ہیں اور انشاء اللہ امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق بالخصوص حق ملکیت اور حق حاکمیت کے حصول کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی ۔ ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ اگست کے آخری ہفتہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گلگت آمد پر فقید المثال استقبال ہوگا اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع استور میں بھر پور طریقے سے بلاول بھٹو زرداری کے استقبال اور جلسے میں شرکت کرینگے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved