ذیلی تنظیموں کیلئے معاملات پھر سے نا اہل کمیٹی کے سپرد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، شہزاد نوری
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت کے سینئر رہنما شہزاد نوری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی صدر کی جانب سے ذیلی تنظیموں کیلئے پھر سے وہی نا اہل کمیٹی کے سپرد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔دو سال کے عرصے میں کمیٹی نے ذیلی تنظیموں کی تنطیم سازی کرنے کی بجائے ذیلی تنظیموں میں انتشار پھیلایا ،کمیٹی کے بارے میں کارکنوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔صوبائی صدر جلد ازجلد پارٹی کے سینررہنماؤں محمد موسیٰ ، آفتاب حیدر ، رانا نظیم، شیر باز قریشی، اقبال رسول ، حسین علی رانا،کریم خان ، ملک غلام علی شاہ پر مشتمل کیمٹی بنائی جایءں تو ایک ہفتہ کے اندر اندر ذیلی تنظیموں پی ایس ایف ، پی وائی

او،خواتین ونگ کو کارکنوں کیساتھ مشاورت کر کے رپورٹ صوبائی صدر کو دینگے کو سب کو قبول ہو گا ،جن افراد کی کمیٹی صدر نے بنائی ہے وہ لوگ کسی یونین کونسل کے صدر بھی نہیں رہے ان کو کیا پتہ کہ پارٹی کے برے وقت کے کارکنان کون ہے ، صوبائی صدر نے پارٹی چلانی ہے تو اہل افراد کو زمہ داریا ں دیں ۔پی ایس ایف پیپلز پارٹی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔دو سال تک ان تنظیموں کا اعلان نہیں ہونا قیادت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved