استور سمیت جی بی میں زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کیلئے سنجیدہ اقدامات کرینگے، سیکرٹری ایکسائز
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

استور( بیورورپورٹ ) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ذکواۃ و عشر احسان بھٹہ نے استور کا تفصیلی دورہ انہوں نے اس موقع پر محکمہ ایکسائز اور محکمہ ذکواۃ کے نئے تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا دورہ کیا اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت ضلع استور میں زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائینگے غریب نادار اور حقدار کا حق مارنے کی کسی کو کوئی اجازت نہیں دینگے ۔ماضی میں جو گھپلے زکواۃ کی تقسیم کے دوران کئے گئے ہیں اس طرح کے کسی کو گھپلے کرنے کی گنجائش نہیں ہے ضلع استور سمیت 8اضلاع کا تفصیلی دورہ کیا ہوں اور مزید تمام اضلاع کا جلد دورہ کرونگا ضلع استور میں محکمہ ذکواۃ کو دفتر زیر تعمیر ہے نومبر کے آخر تک مکمل کیا جائے جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا دفتر محکمانہ غفلت کی وجہ سے تاخیری حربوں کا شکار ہے جو کہ انتہائی تشویش نا ک ہے

اس دفتر کے فوری تعمیر کے لئے مطلقہ ٹھکیدار کو محکمہ ورکس جلد نوٹس جا ری کرئے گا ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان میں این سی پی گا ڑیوں کے رجسٹریشن کے حوالے سے ہونے والا کیس عدالت میں ہے جس کی وجہ سے این سی پی نمبرز جاری کرنا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بند کر دیا ہے عدالت کے فیصلے کے بعد این سی پی نمبرز جاری کر دئے جاینگے ۔گلگت بلتستان کے اندر چابی چور ،ڈبلینگ اور ٹمپرنگ گاڑیوں کو جلد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اپنے تحویل میں لے کر چھان بین کرینگے ۔اس موقعے پر ایڈمیسٹریٹر ذکواۃ عظیم اللہ اسسٹنٹ کمشنر استور زید احمد زید سمیت دیگر محکمہ ایکسائز و ذکواۃ کے آفیسران موجود تھے۔آخر کار سیکرٹری احسان اللہ بھٹہ نے محکمہ ذکواۃ کے اعلیٰ حکام کو کمپیوٹر بھی دیں دیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved