استور،صحت ماں اور بچے کے حوالے سے ایکسز پراجیکٹ کے زیر اہتمام استور میں تقریب کا انعقاد
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

استور( شمس الرحمن شمس ) صحت ماں اور بچے کے حوالے سے ایکسز پراجیکٹ کے زیر اہتمام استور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقعے پر ایکسز پراجیکٹ استور کی ضلعی کواڈنیٹر نسیم آرا ء نے کہا کہ مائیں اپنا دودھ بچوں کو پلا کر خود کو اور اپنے بچوں کو متعد د بیماریوں سے بچا سکتے ہیں بچے کی غذا کے تمام اجزا قدرتی طور پر ماں کے دودھ میں دستیاب ہے اس لئے کم از کم بچوں کو 6ماہ تک ماں کا دودھ پلانا لازمی ہے 6ماہ کے بعد ماں کے دودھ کے ساتھ دیگر نرم غذائیں بھی بچوں کو دی جاسکتی ہے ۔جو بچے ماوں کا دودھ پیتے ہیں ان کی زہنی اور جسمانی نشو نما دوسرئے بچوں کی نسبت بہتر ہوتی ہے ۔اس موقعے پر انہوں نے مزید کہا کہ ماں کے دودھ کی اہمیت

اجاگر کرنے کے لئے آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کے ذیر اہتمام اسی حوالے سے تقریب منعقد کیا ہے ۔اس تقریب کو منعقد کروانے میں عالمی بریسٹ فیڈنگ ویک کا بڑا کردار ہے موقعے پر اس تقریب میں سکولوں کے طلباء طالبات سمیت علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کیا۔اس تقریب کے اختتام کے بعد ایک ریلی بھی نکالی گئی ۔آخر کا ر ممبر ا من کمیٹی استور محمد طارق نے بھی ماں کے دودھ کے حوالے سے تفصیلی خیالات کا اظہار کیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved