وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا امپھری لیپروسی سنٹر کا دورہ ، لیپروسی سنٹر کو دس بیڈ ہسپتال بنانے کا اعلان
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نامہ نگار خصوصی ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا امپھری لیپروسی سنٹر کا دورہ ، لیپروسی سنٹر کو دس بیڈ ہسپتال بنانے کا اعلان فوری طور پر میڈیکل آفیسر تعینات کرنے کا حکم ، لیپروسی سنٹر تعمیر کرنے والی لیڈی ڈاکٹر روتھ فاؤ کا جزام کے خلاف کی جانے والی جدوجہد کو خراج تحسین پیش ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن امپھری کے معززین عمائدین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر روتھ فاؤ کا کردار ہم سب کیلئے رول ماڈل ہے ۔ ایک خاتون ہوکر اس نے علاقے میں جزام کے خلاف بھر پور جدوجہد کی جسکی محنت کے بدولت آج پورے صوبے میں صرف دو جزام کے مریض ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عبادات صرف انسان کے زات تک فائدہ مند ہوتے ہیں اور فلاحی کام سارے انسانیت کیلئے فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر روتھ فاؤ جی بی کی مدر ٹریسا قرار دیا ۔ وزیر اعلیٰ اس موقع پر ہسپتال کو لیڈی روتھ فاؤ کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا اور یادگار تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر اعیلٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت جی بی میں صحت کے شعبے میں ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج گلگت بلتستان میں چار سو اسی ڈاکٹرز خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہید سیف الرحمن ہسپتال کو چار سو بیڈ بنا رہے ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بھی توسیع دے رہے ہیں جی بی میں چالیس کروڑ کی لاگت سے پینتیس ڈائیلیسز سنٹرزتعمیر کئے جائینگے گلگت شہر میں کما ز کم دس ڈائیلیسز سنٹرز ہونے چاہئیں ۔ وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں نصب کی گئی ایم آر آئی مشین کا بہت جلد فنگشنل کرنے کا وعدہ سنا دیا ۔ اس موقع پر عمائدین اور معززین علاقہ نے ہسپتال کا دورہ کرنے اور اسے اپ گریڈ کرنے پر وزیر اعلیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے علاقے کے عمائدین کے مطالبے پر لیپروسی سنٹر سے ملحق لب دریا حفاظتی بند تمیر کرنے کا بھی حکم دید یا ۔ سیکریٹری ہیلتھ سعید اللہ نیازی ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر بسم اللہ خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلگت ڈاکٹر اقبال رسول ، چیف انجینئر رشید احمد بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved