غذر،جشن آذادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
  12  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر(بیورو رپورٹ)جشن آذادی پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ گاہکوچ شہر کو سبزہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ۔ ضلع بھر میں جشن آذادی کی تقریبات کو حتمی شکل دیدی گئی ، یاد گار شہدا پر پولیس،ڈسٹرکٹ لیویز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دستوں کی سلامی کے لئے ریہرسل جاری ہے ۔ ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم ، ایس اپی ایکسائز اینڈٹیکسیشن میر انتخاب الحق اور اے سی پونیال اشکومن حسین رضا چوہدری نے سٹی پارک گاہکوچ میں مرکزی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ یوم آذادی کا آغاز مختلف عبادت خانوں میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے خصوصی دعاؤں سے شروع ہوجائیگا ۔

ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں پانچ توپوں کی سلامی دی جائیگی ۔ شہدا کے یادگار میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی ۔ پولیس ، لیویز اور ایکسائز کے چاک وچوبند دستے سلامی دیں گے ۔ یادگارشہدا پر پھول چڑھائے جائیں گے اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی ۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے سکولوں کے طلبا و طالبات رنگا رنگ پروگرام پیش کریں گے ۔ ڈی سی غذر شجاع عالم نے تمام سرکاری محکمہ جات کو جشن آذادی کے موقع پر بھر پور شرکت کرنے اور بینرز لگانے کی ہدایت کردی ہے سرکاری عمارتوں پر پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ رات کو اہم عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جائیگا ۔ گاہکوچ شہر میں دوکانوں کی سجاوٹ کامقابلہ بھی ہوگا ۔ بہترین سجاوٹ کرنے والے دوکاندار کو نقد انعام کے علاوہ تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئے جائیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved