محکمہ برقیات مکمل طور پر نا اہل ہو چکا ہے۔، سید امان
  12  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

چلاس(بیوروچیف)جنرل سیکرٹری پی پی پی دیامر سید امان بوٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ برقیات مکمل طور پر نا اہل ہو چکا ہے۔ چیف سیکرٹری نے دورہ دیامر کے موقع پر شہر کے لئے بغیر لو ڈشیڈنگ کے بجلی فراہمی کے احکامات دیے تھے ۔مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔جو کہ انتہائی افسوسناک امر اور چیف سیکرٹری کے احکامات کو مسترد کرنے کے مترادف ہے۔شہر میں شدید گرمی میں چوبیس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔عوام گرمی میں تڑپ رہے ہیں۔

اور حکومت ایک نا اہل شخص کے تابوت کو کاندھا دینے میں مگن سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔عوام کی بنیادی ضرورت بجلی کی عدم فراہمی حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری کے متوقع دورہ دیامر کے موقع پر چلاس میں بجلی اور پانی کی کمی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved