استور پی پی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ ذور و شور سے جاری
  12  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

استور(بیورورپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی استور کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں ہونے والا ٹورنامنٹ ذور و شور سے جاری ہے اس ٹورنامنٹ میں پولو ،کرکٹ ، فٹ بال اور والی بال کے میچز کھیلے جا رہے ہیں یاد رہے پیپلز پارٹی استور کے زیر اہتمام ہونے والا پولو ٹورنامنٹ استور کی تاریخ کا سب سے بڑا اور عظیم الشان ٹورنامنٹ کا نانعقاد کیا جا رہا اس ٹورنامنٹ کا فائنل 19اگست کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ ،سنیر نائب صدر جمیل احمد ،سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش سمیت پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سنیر رہنما شرکت کرینگے اس ٹورنامنٹ کو کرانے کا مقصد علاقے

میں امن اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے ۔اس موقعے پر ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی استور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور قوم کی استحکام اور سلامتی کے لئے کام کی ہے اور علاقے میں امن اور بھائی چارگی کو فروغ دینا پیپلز پارٹی کا اولین منشور ہے انہوں نے مزید کہا گوریکوٹ میں ہونے والا ٹورنامنٹ کا اصل مقصد ہی یہی ہے کہ استور میں یوم آزادی کے سلسلے میں کوئی بڑا ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کیا جا رہا تھا اسی لئے ہم نے ایک عظیم الشان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔انشا اللہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد استور میں یوم آزادی کے گورنمنٹ سطع پر نہیں ہونے والی سرگرمیوں کا ازالہ ہوجائے گا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved