گلگت ،فوڈ انسپکڑ کا شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے
  12  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر فوڈ انسپکٹر راشد حسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ۔درجنوں دکانداروں کو دھر لیا گیا چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں جعلی اور ناقص مٹھائیوں اور ٹافیوں کے کاٹنوں کو برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے اور موقع پر مرتکب دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کر دئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد حسین نے میونسپل پولیس فورس ،پولیس اور لیوی کے جوانوں کے ہمراہ پونیال روڈ ،خزانہ روڈ ،ہسپتال روڈ ،شہید ملت روڈ ،جماعت خانہ بازار کے مختلف دکانوں ،ہوٹلوں ،اور سبزی فروشوں کے دکانوں پر چھاپے مارے ۔چھاپوں کے دوران ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے ،زائد منافع لینے ،اور ناقص مٹھایوں اور زائد المعیاد اشیاء کے خرید و فروخت پر زمہ دار دکانداروں پر بھاری جرمانے کرتے ہوئے

انہیں نوٹس دیا کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے نئی جاری لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں زائد المعیاد اشیاء کو فوری تلف یا واپس کردیں انتظامیہ ہر گز رعائت نہیں دے گی ہوٹلوں کے چھاپوں کے دوران انہوں نے ڈیب فریزرز سے باسی کھانوں کر برآمدی گی پر انہیں ضائع کرتے ہوئے ۃوٹل مالکان پر بھی بھاری جرمانے عائد کردئے ۔دوران چھاپہ فوڈ انسپکٹر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو نہیں بخشا جائے گا ہفتے اور اتوار کے روز بھی روزانہ کی بنیادوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ گرانفروشوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے اقدامات اور انکی ٹیم کے طرف سے چھاپہ مارکاروائیوں کیوجہ سے شہر میں مہنگائی اور ناقص اشیاء کے خرید و فروخت میں واضح کمی ہوئی ہے جوکہ احسن اقدام ہے عوام اسسٹنٹ کمشنر اور انکی چھاپہ مار ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved