مسلم لیگ نون علما کے زیر اہتمام شہدا پاکستان کیلئے قران خوانی
  12  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون علماء و مشائخ ونگ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام اقراء مدینتہ الاطفال جوٹیال میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں علماء مشائخ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر مولانا نادر خان اشرفی، نائب صدر شیخ ارشد حسین، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا احمد نقشبندی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین ، شیخ اکبر حسین نے خصوصی شرکت کی۔پروگرام میں 14اگست 1947 ؁ء کے شہداء اور پاک آرمی کے شہدا کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئی۔ پروگرام میں ادارے کے اساتذہ اور ننھے منھے بچوں نے اپنے معصوم ہاتھوں کو اٹھا کر آزادی کے شہداء اور ملک کی سلامتی کے لئے

دعائیں کی گئی۔انہوں نے کہا یہ ملک حاصل کرنے کے لئے ہمارے فوجی جوانو ں، بزرگوں ، علماء کرام ، عورتوں اور بچوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ پاکستان کے خلاف جو بھی میلی آنکھوں سے دیکھیں گے ان کی آنکھیں نکالیں گے، وطن عزیز کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی گرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر وقت وطن عزیز کے لئے اپنا تن من لگایا ہے ، پاک فوج کے شہداء کو بھی سلام و عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ہم بحیثیت پاکستانی پاک فوج کے ساتھ ہیں ، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved