گلگت ،سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی،گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود برآمد، ملزم گرفتار
  12  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (محمد ذاکر،وقائع نگار خصوصی) گلگت سی آئی ڈی آپریشنل ٹیم کی ایک اور کامیاب کارروائی پولیس ٹیم نے آپریشن کرکے شروٹ کے ایک ہی گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود، اسلحہ میگزین ، دھماکہ خیز مواد سمیت ہزاروں مالیت کے راؤنڈ برآمد کرکے ملزم عدنان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا دوران آپریشن مشکوک گھر سے کلاشنکوف، سیمی آٹومیٹک رائفل، نائن ایم ایم پستول، 30 بور، 22 بور پستول سمیت ہزاروں مالیت کی راونڈ برآمد کرکے گرفتار ملزم کو گلگت ونگ منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلگت کے نواحی گاؤں شروٹ میں ہونیوالے قتل کیس تحقیقات میں اے آئی جی شیر خان اور اس کی ٹیم نے شروٹ میں سرچ آپریشن شروع کرکے شروٹ میں ایک ہی مشکوک گھر سے 1 عدد سیمی آٹومیٹک 1 عدد،8 ایم ایم ، 1عدد نائن ایم ایم، 1عدد30بور پستول، 1 عدد 22 بور پستول اور5 عدد میگزین برآمد کرلئے گرفتار ملزم عدنان ولد عالمگیر ساکن شروٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تفتیش شروع کردیا ہیں جبکہ سی ٹی ڈی آپریشنل ٹیم نے ایک اور کارروائی

کرکے 2خطرناک ملزمان سمیت منشیات فروشوں سے 1 کلواعلیٰ کوالٹی چرس بھی برآمد کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اے آئی جی سی ٹی ڈی گلگت بلتستان شیر خان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں لوگوں نے اپنی زمینیں فروخت کرکے اسلحہ خریدنا شروع کردیئے تھے اور بعض مفاد پرست لوگوں نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے خطے میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرادیئے مگر گلگت بلتستان پولیس نے مثالی قربانیاں دے کر جی بی سے کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ کرکے ملک کا مثالی خطہ بنادیا ہے آج پرامن ماحول کے باعث خطے میں تعمیر و ترقی اور عوام خوشحالی کے راہ پر گامزن ہیں عوام پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں 30 بور اور نائن ایم ایم پستول کلچر کا بھی مکمل خاتمہ کردیں گے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز شروٹ قتل کیس میں مخبر کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا مشکوک گھر سے بھاری مالیت میں خطرناک اسلحہ، ہزاروں مالیت کی گولیاں، جدید میگزین سمیت بارود کی تین ٹوٹیاں بھی برآمد کرکے ملزم عدنان ولد عالمگیر ساکن شروٹ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہیں گرفتار ملزم سے اہم انکشافات بھی متوقع ہیں تمام حقائق چھان بین کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کریں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved