شانیئے ویلی میں رابطہ سڑک، ریسٹ ہاؤس کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے، ڈپٹی کمشنر نگر
  12  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

نگر ( اقبال راجو) اس قدر قدرتی خوبصورتی والے علاقے کو رابطہ سڑک اور ریسٹ ہاؤس دینے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نگر رانا وقاص انور کا پی ٹی آئی اور ایل ایس او شینبر کی مشترکہ دعوت پر گپہ شانیئے ویلی میں گپ شپ۔ اسسٹنٹ کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ نے کہا کہ میں نے ایسے علاقے پہلی بار دیکھے ہیں جہاں ایک مغرب کی جانب شانیئے گلیشئیر اور دوسری جانب کئی میل دور سے راکا پوشی کا اور ان دونوں کے درمیاں خوبصورت ہرے بھرے جنگلات ہوں۔ آج ضلعی ایڈمنسٹریشن نگر کے کئی آفیسران ایل ایس او شینبر اور پی ٹی آئی کے امید وار شیخ اختر حسین کی جانب سے سیاحت اور معیشت میں بہتری کے کئے دعوت پر داس بروشکی ،گپہ، بونر ،شانیئے اور نیلے بھریئے کے گلیشئیرز اور سر سبز نظارے دیکھنے کیلئے گپہ ویلی پہنچ گئے۔ صبح دس بجے چھلت ٹاؤن سے گاڑیوں میں اس سفر کا آغاز کیا اور پونے گیارہ بجے کے قریب گاڑیوں میں داس ویلی پہنچ گئے ۔ یہاں سے آگے کسی بھی قسم کی گاڑی کیلئے ابھی رستہ نہیں بنا ہے ۔ یہاں سے پیدل ایک بجے گپہ ویلی پہنچ گئے

جہاں ایل ایس او شینبر اور شیخ اختر حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مہمانوں کی کاطر مدارت کے بعد شیخ اختر حسین نے ڈپٹی کمشنر نگر کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے چند حکومتی اقدامات کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے سب سے بنیادی مسئلہ سڑک کا نہ ہونا ہے اس لئے یہاں تک سڑک کی تعمیر کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ریسٹ ہاؤس سمیت سیاحوں کی سہولیات کے لئے تورسٹ ہٹ بھی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں ے کہا کہ نالے کا پانی فصلوں کے لئے چشمے کے پانی کے نسبت بہت مفید ہوتا ہے اس لئے قدیم کوہلات کو پکہ کرنے سمیت نئے کوہلات کی تعمیر بھی کرائی جائے،جنگلات کی غیر قانونی اور جنگلات والی زمین کی کٹاؤ روکنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نگر رانا وقاص انور نے کہا کہ زمینی کٹاؤ کو روکنے کے لئے فوری گے بیئنذ تعمیر کرائے جائیں گے اور جنگلات کی حفاظت کے لئے بھی جنگل کے دہانے پر ایک بیرئیر لگوا دیا جائے گا۔ ڑوڈ کی تعمیر نہایت ضروری ہے اور اس سے بھی زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نگر کی یوتھ کو سیاحت سمیت زندگی کے مختلف شعبوں تربیت یافتہ بنانے کی کوشش کی جائے چنانچہ میں اس پر کام کر رہا ہوں۔ ڈپٹی کمشنر نگر کے علاوہ ایس ایس پی نگر طفیل احمد میر اور پرنسپل انٹر کالج نگر میر عالم بھی اس ٹور میں سیلفیاں لیتے ہوئے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ڈپٹی کمشنر نگر اور اسسٹنٹ کمشنر نے اس دعوت کا خصوصی اہتمام کرنے پر شیخ اختر حسین اور ایل ایس او شینبر کا خصوصی شکریہ ادا کیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved