حکومت چہیتوں کو نوازنے میں مصروف، پی پی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،ساجد ہ صداقت
  11  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سینئر رہنما ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جسکی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور گزشتہ دنوں ضلع غذر میں ہونیوالا عوامی اجتماع اور بڑی تعداد میں مختلف سیاسی ومذہبی پارٹیوں کے کارکنوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں جوق درجوق شمولیت اس عوامی اعتماد کی مظہر ہے ، میڈیا کو جاری بیان میں ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو حق حکمرانی کا نعرہ آج یاد آرہا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دو سال قبل ہی حق ملکیت اور حق حکمرانی کا نعرہ بلند کرکے گلگت بلتستان کے عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کی جدوجہد شروع کی تھی

انہوں نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن اینڈ کمپنی کو گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لانے کیلئے کوئی سنجیدہ کوششیں ہو رہی ہیں ، اگر حفیظ سرکاری کو دلچسپی ہے تو صرف اور صرف کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری سمیت میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے من پسند افراد کو نوازنے میں ہے جسکی پاکستان پیپلز پارٹی ہر فورم پر مزاحمت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ضلع غذر میں کرپشن میں ملوث حفیظ سرکار کیخلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام جیالے اور جیالیاں اس تحریک کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔ ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بھر کے تمام اضلاع کی طرح استور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے دونوں ممبران قانون ساز اسمبلی میں بھی اپنے مرکزی و صوبائی قیادت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زاتی مفادات کے حصول اور اپنے رشتہ داروں کو مختلف سرکاری اداروں میں بھرتیاں کرانے میں مصروف ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو دباؤ میں لاکر کرپشن کا بازاسر گرم کر رکھا ہے جسکی وجہ سے غریب عوام کا بری طرح استحصال ہو رہا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved