بجلی کی بندش، گلگت،ڈائیلسز ٹیکنیشن نے برقی مشین ہاتھ سے چلا کر مریض کی جان بچا لی
  11  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) سٹی ہسپتال گلگت کے ڈائیلسز ٹیکنیشن عبدالباری نے بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود ہاتھ سے مشین چلا کر مریض کی جان بچا کر نئی مثال قائم کر دی ، عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری سے ڈائی لیسز آپریٹر عبدالباری کو انعامات سے نوازنے کا مطالبہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گلگت سٹی ہسپتال میں ایمر جنسی مریض کی ڈائی لیسز جاری تھی اچانک بجلی غائب ہو گئی مگر ڈائی لیسز ٹیکنیشن عبدالباری نے ڈائیلیسز مشین کو ہاتھ سے چلا کر مریض کی ڈائی لیسز مکمل کرکے جان بھی بچا لی ، نوجوانان محمدی محلہ کشروٹ جن میں علی ، وقار احمد ، صفور و دیگر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ صوبائی حکومت نے سٹی ہسپتال ایمر جنسی جنریٹر تیل کی مد میں سالانہ کیلئے لاکھوں مختص کر دئیے ہیں مگر بد قسمتی سے گزشتہ روز دوران ڈائی لیسز بجلی کی عدم فراہمی کے باعث جنریٹر آپریٹر بھی منظر عام سے غائبن تھا کئی گھنٹے فون پر رابطہ کرنے کے باوجود بھی آپریٹر فون اٹھانے سے بھی قاصر رہا ، وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لیں اور سٹاف عدم غفلت کے مرتکب سخت سزائیں دینے کے احکامات جاری کریں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved