یوم دفاع پاکستان والی بال چمپئن شپ ہنزہ نے جیت لی،گلگت کو شکست
  11  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) یوم دفاع پاکستان والی بال چمپئن شپ ، ضلع ہنزہ نے گلگت کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، اس میگا تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن تھے جنہوں نے ونر ٹیم کو پچاس ہزار اور رنر ٹیم کو تیس ہزاردینے کا اعلان کیا جبکہ میر محفل فورس کمانڈر جی بی میجر جنرل ثاقب محمود ملک تھے جنہوں نے ہنزہ ٹیم کو پچاس ہزرا گلگت ٹیم کو تیس ہزار دینے کا اعلان کیا ۔ تفصیلات اکے

مطابق ایف سی این اے کے تعاون سے اور جی بی والی بال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی میں گلگت سٹی پارک میں یوم دفاع پاکستان انٹر ڈسٹرکٹ والی بال چمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ گلگت اور ضلع ہنزہ کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا ، دلچسپ مقابلے میں ہنزہ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ گلگت ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیکر یوم دفاع کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved