وزیر اعلیٰ پر تنقید کرنیوالے کرپٹ لوگ پہلے اپنا گریبان جھانکیں، رضوان راٹھور
  11  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) سپیشل کو آرڈنیٹر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان رضوان راٹھور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خطے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو خوشحالی کے راہ پر گامزن کر دیا ہے ، ماضی کی کرپٹ حکومت نے خطے کے سرکاری محکموں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر غریب عوام کو بھی اپاہج بنا دیا ، پیپلز پارٹی والے حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے پانچ سالہ حکومت کے گناہوں کی عوام سے معافی مانگیں ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کے نام پر عوام کو لاشوں کے تحفے دئیے مگر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے امن کیلئے سینوں پر گولیاں کھا کر امن کو بچا لیا ،

جسکی واضح مثال شہید سیف الرحمن کا امن کیلئے قربانی دینا ہے ، انہوں نے کہا کہ ماضی کے کرپٹ حکومت مہدی شاہ اور سلطان مدد جیسے لوگوں نے گاجر مولی کیطرح گھڑی باغ میں محکمہ تعلیم کے گریڈ 1کی آسامیوں کو بھی چار سے پانچ لاکھ میں نیلام کرکے مقدس پیشے کو بھی بدنام کر دیا ہے مقدس پیشے کو نیلام کرنیوالوں سے عوام نے بدلہ بھی لیا اور کرپٹ لوگوں کو یکسر مسترد کرکے مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا ، اب وہی کرپشن میں ملوث کرپٹ لوگ صوبائی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگ کر حکومت کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پر تنقید کرنیوالے کرپٹ لوگ اپنی گریبان میں جھانکیں اور پھر مسلم لیگ ن پر تنقید کریں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved