لیگی قائدین کے ہاتھ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، سعدیہ دانش
  11  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے قائدین کے ہاتھ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ان کو پیپلز پارٹی کے دور میں لاشوں کے تحفے کی بات زیب نہیں دیتی۔عدالتی طور پر ثابت شدہ کرپٹ ترین شخص کی مافیا لیگ کے وزیر کا پیپلز پارٹی پر کرپشن کا الزام چور مچائے شور کے مترادف ہے۔سکردو شہر کی سڑکوں کی ری کارپیٹنگ کا کام صوبائی وزیر تعمیرات نے کمیشن نہ ملنے اور اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو نہ دینے پر رکوا دیا۔پیپلزپارٹی کے دفن ہونے کی باتیں کرنے والوں کی نااہل لیگ خود کرپشن کے ملبے تلے زندہ درگور ہوگئی ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کھل کر دہشتگردی اور انتہا پسندی کی مذمت کی ہے اور انکی سرکوبی کے لیے بھر پور اقدامات کئے ہیں جسکی وجہ سے پیپلز پارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بزدلانہ کارروائیاں کیں۔امن کا کریڈٹ لینے والے سن لیں پورے ملک اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی وجہ سے امن قائم ہوا ہے۔کون نہیں جانتا کہ صوبائی اسمبلی میں انتہا پسندانہ سوچ کے حامل افراد اور انکے سہولت کار موجود ہیں اسلئے دہشتگرد

اپنی حمایت یافتہ حکومت میں خاموش ہیں۔جن لوگوں کے قائدین کی بدترین کرپشن اور جعلسازی پر دس ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار ہوئی اور جو عدالت عظمی سے چور،بدعنوان،جعلساز اور خائن ثابت چکے ہیں وہ پیپلزپارٹی پر بدعنوانی کا الزام عائد کر رہے ہیں جو اس صدی کا سب سے بڑا ڈرامہ ہے۔وزیر تعمیرات کرپشن کے نت نئے تجربات میں مصروف ہیں۔جو شخص اپنے حلقے کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کرسکتا اسے وزیراعلی کی خوشامد سے فرصت نہیں۔میرٹ کا راگ الاپنے والے میرٹ کی پامالی،اقربا پروری،ٹھیکوں کی بندر بانٹ،نوکریوں کی خرید و فروخت اور لاقانونیت کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں۔اور کرپشن کا ناسور تمام اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔حفیظ سرکار تقسیم کرو اور حکومت کرو کے منشور پر عمل پیرا ہے۔ بعض لوگ نواز لیگ کی کرم نوازیوں کے بدلے حقِ نمک ادا کرنے کے لئے پیپلز پارٹی پر بے سر و پا تنقید کر رہے ہیں۔انکا شور خالی برتن کے زیادہ بجنے کے مصداق ہے۔گلگت بلتستان کے عوام بخوبی احسن جانتے ہیں کہ کون عوام کا ہمدرد ہے اور کون کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی اور سہولت کاری کر رہا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved