ہسپتال روڈ گلگت زبوں حالی کا شکار، مرمتی و پارکنگ کے انتظامات کیے جائیں، مراد علی خرم
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) ہسپتال روڈ شہر کا مصروف ترین سڑک ہے جہاں سول سیکریٹریٹ ، گورنر ہاؤس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت متعدد اہم سرکاری ادارے اور دفاتر واقع ہیں ، تاہم محکمہ تعمیرات کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ سڑک آثار قدیہ کا منظر پیش کررہی ہیں ۔ ان خیالات اک اظہار مراد علی خرم بلدیاتی امیدوار کھر برمس نگرل نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کی مصروف ترین سڑک پر ہر وقت ٹریفک کا ہجوم رہتا ہے لیکن یہاں پبلک پارکنگ نہ ہونے کی بنا پر شدید مشکلات ہیں ، صوبے کا قدیم اور سب سے بڑے ہسپتال میں ساتوں اضلاع کے مریض لائے جاتے ہیں جبکہ خواتین ہسپتال میں سینکڑوں کے حساب سے آتی ہیں اور گرلز ہائی سکول کی سینکڑوں طالبات بھی اسی سڑک سے آتی ہیں جسکی بنا پر اس سڑخ پر خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد کے آنے جانے سے مزید مشکلات پیش آتی ہیں یہ امر قابل ذکر ہے

کہ سال کے اوائل میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معائنے پر آئے تو یہاں پر اہل علاقہ اور معززین نے مین سڑک کی خستہ حالی اور نکاسی کے مسائل پر انکی توجہ مبذول کروائی تھی جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو سڑک کی مرمت اور نکاسی کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے تاہم آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود ہسپتال روڈ کی مرمت اور میٹلنگ کا کام نہ ہو سکا یوں شہر کے مصروف شاہراہ کی خستہ حالی کی بنا پر شدید مسائل پیدا ہوئے ہیں علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے ہسپتال چوک پر پبلک پارکنگ کے قیام کا بھی حکم دیا تھا جو تاحال حل طلب ہے ۔ مراد علی خرم نے مزید کہا کہ ہسپتال روڈ میں اہم شاہراہ ر حکومتی عدم توجہی ایک لمحہ فکریہ ہے لہذا حکومت ہسپتال روڈ پر فوری تعمیراتی کام مکمل کروانے کے احکامات جاری کرے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved