ایگزیکٹو انجینئر ہنزہ نے تعیناتی کے بعد انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، اشراف امان
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ناصر آباد شیناکی کے صدر اشراف امان اور جنرل سیکریٹری فدا کریم نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی کی ریڑھ کی ہڈی اور اضلاع میں تعینات انجینئرز اس ضلع میں تعمیراتی انقلاب برپا کرسکتے ہیں اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو انجینئر ضلع ہنزہ کے ایگزیکٹو انجینئر نے اپنی تعیناتی کے بعد انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اور ضلع کے زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کو نہ صرف تیز کیا ہے بلکہ نئے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ان منصوبوں سے عوام کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں

جس کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ایگزیکٹو انجینئر کے اقدامات سے محکمہ تعمیرات عامہ پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ میں ترقیاتی منصوبوں کی کمی نہیں ان منصوبوں کی موثر نگرانی کی ضرورت ہے اور ایگزیکٹو انجینئر بھرپور نگرانی کررہے ہیں توقع ہے کہ آئندہ چند سال بعد ہنزہ کے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے بعد عوام کو مطلوبہ سہولیات میسر ہونگی گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ایگزیکٹو انجینئرز کو ایگزیکٹو انجینئرہنزہ کی تقلیدکرنے کی ضرورت ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved