وزیر اعلیٰ نے کالعدم جماعتوں کو ن لیگ کی چھتری تلے تحفظ دیا ہے، شرافت کنگ
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) ریاستی اداروں نے ملک سے دہشت گردی کا صفایا کر دیا ہے البتہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کالعدم جماعتوں کو تحفظ فراہم کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار شرافت حسین کنگ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن لوٹ آیا ہے اور عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں اور ملک میں ترقی و خوشحالی افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کی مرہون منت ہے ۔ شرافت حسین کنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کالعدم جماعتوں کی حمایت سے اقتدار میں آئے ہیں اور مسلم لیگ ن کی چھتری تلے ایسے عناصر کو تحفظ دیا ہے اعلیٰ عہدے دیئے گئے ہیں

جب ریاستی ادارے ایسے عناصر کیخلاف ایکشن لیتے ہیں تو وزیر اعلیٰ اپنے اختیارات استعمال کرکے انہیں بچاتے ہیں یہ کوئی نئی بات بھی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کا یہ خاص وطیرہ رہا ہے کہ پنجاب اور پورے ملک میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت اپنی کالعدم جماعتوں کی حمایت اور تعاون سے بر سر اقتدار آئی تھی ماضی میں جب گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تب یہ عناصر علاقے میں دہشت گردی پھیلاتے تھے اب ایسے عناصر اقتدا ر کے مزے لوٹ رہے ہیں چنانچہ ہم ایسے عناصر کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved