جگلوٹ ڈموٹ گراؤنڈ کی توسیع اور پولو کھیل شروع کرنیکی مخالفت کرینگے، حاجی یوسف
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (نمائندہ خصوصی) جگلوٹ ڈموٹ میں پولو گراؤنڈ کی توسیع اور پولو کھیل شروع کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کی سخت مخالفت کریں گے وزیر اعلیٰ جی بی جگلوٹ ڈموٹ میں شر پھیلانے کے بجائے کوئی خیر کا کام کرے وزیر اعلیٰ کو بحیثیت عالم دین کھیل کے گراؤنڈ تعمیر کرکے ڈھول بجاکر علاقائی روایات کیخلاف جیسے اقدامات نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس کے بجائے جگلوٹ ڈموٹ میں سکول کے نظام کو بہتر کرے ان خیالات کا اظہار عمائدین جگلوٹ ڈموٹ حاجی محمد یوسف اورمولانا رضا اللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ45 سال قبل جگلوٹ ڈموٹ کے پولو گراؤنڈ میں پولو کھیلا جارہا تھا جس کو علاقہ عمائدین اور جرگہ نے بند کرایا جو

آج تک بند ہے حکومت اگر پولو گراؤنڈ کو توسیع دے کر دوبارہ پولو کا کھیل شروع کرتی ہے تو علاقہ عوام اس کی بھرپور مخالفت مزاحمت کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت نے علاقہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر جگلوٹ ڈموٹ پولو گراؤنڈ کی توسیعی کا فیصلہ کیا ہے اور اندرون خانہ کسی لیگی ٹھیکیدار کو ٹھیکے سے بھی نوازا ہے پولو اور ڈھول تماشے سے علاقے میں نہ صرف فحاشی کو فروغ ملے گا بلکہ اس اقدام سے نوجوان نسل اور خاص کر طلباء کے تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved