گلگت کنوداس میں نکاسی آب بند ،ڈرینز جوہڑ میں تبدیل ، تعفن سے جینا محال
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (نامہ نگار خصوصی) محکمہ واسا کی نااہلی گلگت کنوداس میں نکاسی آب کی ڈرینز بند ہوگئی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ن کاسی ڈرینز جوہڑ کا منظر پیش کررہی ہے خصوصاً چیف کورٹ اور ہائی کورٹ بار کے آفس کے ساتھ لگی نکاسی کی ڈرینز مکمل بند ہوچکی ہیں ایک عرصے سے ان کی صفائی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے نکاسی کا پانی جمع ہوکر جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے اور اس سے بدبو پھیل رہا ہے جب سے صوبائی حکومت نے گلگت شہر کی ڈرینز کی تعمیر اور صفائی کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن سے اٹھا کر محکمہ واسا کے حوالے کردیا ہے تب سے اب تک گلگت شہر کے وسطی علاقوں میں نکاسی کا نظام دراہم برہم ہوچکا ہے

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گلگت شہر کے نکاسی ڈرینز کی بحالی کیلئے محکمہ واسا کا قبلہ درست کرے اور گھروں میں مفت کی تنخواہیں لینے والے ملازمین کو دفتر حاضر کراکے ان سے کام لیں ورنہ انہیں ملازمت سے فارغ کیاجائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved