گلگت،شاہراہ قراقرم پر ہائی وے پولیس کی عدم تقرری ، مہلک حادثات معمول بن گئے
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( عالمگیر حسین ) شاہراہ قراقرم پر ہائی وے پولیس کی عدم تقرری کی وجہ سے مہلک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اور کے کے ایچ کی توسیع کے بعد سے ایک مختصر عرصے کے اندر اندر سینکڑوں افراد ایسے حادثات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ، تیز رفتاری ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، ان ٹرینڈ ڈرائیور اور موٹر سائیکل سواری کی من مانیاں سب سے زیادہ ایسے مہلک حادثات کا موجب ہیں موجودہ شاہراہ کی 201میں افتتاح کے بعد سے تا ایندم جتنے حادثات رونما ہو چکے ہیں ان کی وجہ سے یہ بین الاقوامی شاہراہ ایک خونی سڑک بن چکی ہے ۔ گلگت سے خنجراب تک تقریباً نو تھانوں کی حدود میں پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کے حوالے سے موثر اقدامات نہ ہونے کی بنا پر حادثات کی شرح میں ہوشربا حد تک بڑھ چکی ہے ایک طرف تیز رفتاری ، قوانین کی عدم احترام اور من چلوں کے نخرے سنگین حادثات کو خم دینے کا باعث بن رہے ہین تو گنجان آبادیوں میں پیدل چلنے والوں ، مال مویشی سمیت عام آبادی کیلئے سڑک پر مناسب مقامات پر کراسنگ کیلئے نہ فلائی اورز ک سہولت موجود ہے

نہ انڈر پاس اور نہ ہی فٹ پاتھ بنائے گئے ہیں حالانکہ یہ بین الاقوامی شاہراہ خنجراب سے رائیکوٹ تک علاقے کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک چیرتی ہوئی گزرتی ہے اور آبادی دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے عام لوگوں طلبہ اور راہگیروں کو مختلف ضرورتوں کے تحت شاہراہ کے آر پار جانا پڑتا ہے کیوکہ مساجد ، سکول ، مارکیٹس ، عبادت خانہ ، کھیت کھلیان سب بٹے ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو سڑک کی محض ایک جانب غھہرنا ممکن نہیں لیکن نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے عوامی اور پبلک ضروریات کو بالکل مد نظر نہیں رکھا گیا جو وقت گزرنے اور آبادی میں اضافے کے علاوہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کی بدولت ٹریفک میں بے حد اضافہ ہوتاچلا جا رہا ہے تاہم این ایچ اے کے پاس ٹریفک مسائل سے نمٹنے اور عوامی مشکلات کا کوئی حل نہیں نہ ہی اس طرح کے مسائل سے عہدہ برآن ہونے کی اہلیت لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ شاہراہ قراقرم پر ہائی وے پولیس کا تقرر اور ٹریفک قوانین کے اطلاع کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved