گلگت میں طوفانی ہوائیں،چھتیں اڑنے اور سائن بورڈ ز گرنے سے 4افراد زخمی
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (وقائع نگار خصوصی) گلگت میں طوفانی ہوائیں درخت جڑ سے اکھڑ گئے بجلی نظام درہم برہم دیگر محلوں میں چھتیں اڑنے اور سائن بورڈز گرنے سے 4افراد زخمی شدید زخمیوں کو سٹی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دن 4بجے کے قریب اچانک تیز ہوائیں چلنے شروع ہوگئی طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی نظام بھی درہم برہم ہوکررہ گیا جبکہ آخری اطلاعات تک گلگت شہر میں تیز ہواؤں کے باعث درختوں سمیت فصلیں بھی جڑ سے کھڑ گئی اور عوام کو لاکھوں کا نقصان ہوا جبکہ گلگت کے دیگر محلوں سے چادر کی چھتیں بھی اڑ گئی بازاروں سمیت دیگر مارکیٹوں میں نصب کئے گئے

سائن بورڈز اکھڑنے سے 4 راہگیر بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا متاثرین نے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جمع پونجی کی رقم سے مکان بنالئے تھے جسے طوفانی ہواؤں نے مالیامیٹ کردیا اب گنجائش نہیں مالی معاونت کو یقینی بنایا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved