گلگت،شیر قلعہ سے اغواء ہونیوالی لڑکی10گھنٹوں میں بازیاب ، چاروں ملزمان گرفتار
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (وقائع نگار خصوصی) گلگت پولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی شیر قلعہ سے 16 سالہ لڑکی کو گھر سے اغواء کرنے والے ملزم کو دیامر سے گرفتار پولیس ٹیم نے 10گھنٹوں کے اندر لڑکی کو بازیاب کراکے والدین کے حوالے کردیا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری گرفتار چاروں ملزمان نے مسماۃ (پ) کو گھر سے اغواء کرنے اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق شیر قلعہ کی رہائشی لڑکی جو گلگت سونیکوٹ میں مقیم ہے 10 ستمبر کو گھر میں گھس کر زبردستی اغواء کرکے غائب ہوگئے لواحقین کی درخواست پر ایس ایچ او انسپکٹر ایئرپورٹ تھانہ رضی اللہ اور اے ایس آئی مالک شاہ نے بروقت کارروائی کرکے پڑی بنگلہ کے مقام سے دو مشکوک نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جن کی نشاندہی پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاون کرکے چلاس تکیہ محلے سے مسماۃ (پ) کو بازیاب کراکے ملزمان فرید اللہ،

برکت اللہ ولد علی مراد ساکنان شیرقلعہ جبکہ ابرار ولد دنیار، غلام اللہ ولد نجم الدین ساکنان سونیکوٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ نمبر75/17 بجرائم454,34,B,365 کے تحت تفتیش شروع کردی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مسماۃ (پ) کو گھر سے اغواء کرنے سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے اعتراف جرم کرلئے عوامی حلقوں نے بروقت کارروائی کرکے 16 سالہ لڑکی کو بازیاب کرنے پر ایس ایچ او رضی اللہ ، اے ایس آئی مالک شاہ سمیت دیگر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئی جی پی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے پولیس ٹیم میں ضاقن علی، سجاد احمد، وجاعت علی، مرزا حسین اور لیڈیز پولیس بھی شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved