ہنزہ ،دی گُلمت ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفئیر سوسائٹی اور الامین ماڈل سکول کے پچیش سال مکمل ہونے پر دو روزہ رنگارنگ تقریب کا اہتمام
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

ہنزہ (اسلم شاہ ) دی گُلمت ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفئیر سوسائٹی اور الامین ماڈل سکول کے پچیش سال مکمل ہونے پر دو روزہ رنگارنگ تقریب کا اہتمام گلمت پولو گرونڈ میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی ضلع ہنزہ سمیع اللہ فاروق تھے ۔تقریب میں اساتذہ ،طالب علم، ادارے کے تعمیرات اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو انعامات سرٹیفیکٹ اور شیلڈ دئیے گئے۔ تقریب میں الامین ماڈل سکول کے طالب علموں نے ڈرمے ،خاکے اور نظموں کے مدد سے الامین ماڈل سکول گلمت اور دی گلمت ایجوکیشن سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقعے پر ڈی سی ضلع ہنزہ سمیع اللہ فاروق نے ادارے کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا

کہ دی گُلمت ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفئیر سوسائٹی اور الامین ماڈل سکول نے علاقے میں تعلیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے باعث علاقہ میں معیار ی تعلیم تک عوام کی رسائی ممکن ہوا ہے۔اس موقعے پر ڈی سی ضلع ہنزہ نے ادارے کا پچیس سال مکمل ہونے پر ادارے ممبران ا ور عہداداران کو مبارک باد دی اور آئیندہ ادارے کو ہر قسم کی تعاوں کا یقین دلایا۔تقریب میں سکول طلباء ،معززین علاقہ کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved