سکردو،ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن حاجی بابرخان نے گلتری کے تمام سکولوں کا دورہ کیا
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

سکردو(وزیر مظفر)ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن حاجی بابرخان نے گلتری کے تمام سکولوں کا دورہ کیا ۔دوران معائنہ ڈائریکٹرحاجی بابرخان نے سکولوں میں تدریس، حاضری اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر نے تدریسی عمل کا بغور مشاہدہ کیا اور اساتذہ اور بچوں سے سوالات کئے ۔پوچھے گئے سوالات کے جوابات ملنے پر تعلیمی عمل سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا اور جواب دینے والے طلباء کو نقد انعامات بھی دیئے۔ چند سکولوں میں پائے گئے خامیوں مثلا تدریسی عمل میں پائے گئے کمزوریوں، سکولوں کی صفائی ستھرائی، سکولوں کی معمولی مرمت ، فرنیچرز کی منصفانہ تقسیم ، اساتذہ کی کمی، بچوں اور اساتذہ کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی صادرکئے ۔

چند سکولوں سے اساتذہ کو غیر حاضر پایا جس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور دوران وزٹ غیر حاضر پائے گئے اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تنخواہوں کی بندش کے احکامات بھی موقع پر ہی صادر فرمایا۔ دوران وزٹ نئے بننے والے سکولوں کی تعمیراتی کاموں کابھی خصوصی معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا تاہم چند سکولوں کے تعمیراتی کاموں میں پائے گئے خامیوں کی نشاندہی کے اور ٹھیکدار کو موقع پر بلا کر تعمیراتی کاموں میں مزید بہتری کے احکامات جاری کئے۔دوران معائنہ مختلف سکولوں میں پائے گئے مسائل کو بھی فوری حل کئے۔ اہل علاقہ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی بابرخان کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved