وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو مناظرے کا چیلنج کرنے والے خود شیشے کے گھر میں رہتے ہیں،فاروق میر
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات فاروق میر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو مناظرے کا چیلنج کرنے والے خود شیشے کے گھر میں رہتے ہیں موصوف خود ٹھیکیداری سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے سیاست کو بھی ٹھیکہ سمجھ رکھا ہے محکمہ ورکس اور محکمہ پاور جی بی کی تاریخ میں پہلی دفعہ آزادانہ طور پر قانون کی عملداری کو یقینی بنارہے ہیں سابقہ حکومتوں نے ان اداروں کو اپنے خواہشات کے مطابق استعمال کیا اور ان اداروں پر عوام کا اعتماد بری طرح مجروع کیا اور گلگت بلتستان کو تعمیراتی منصوبوں کا قبرستان بنادیا اور بروقت کام مکمل نہیں کرکے اور ساز باز کے ذریعے ناجائز طور پر اسکلیشن لئے انہوں نے کہاکہ مناظرے کا چیلنج کرنے والے سابق ڈپٹی سپیکر نے گلگت بلتستان اسمبلی کا ٹھیکہ2007ء میں لیا اور2015ء تک 30 فیصد کام کیا محکمہ ورکس نے محکمے کے قوانین کے تحت ان کا ٹھیکہ منسوخ کیا اور گلگت بلتستان کے عوام کا کروڑوں روپے واپس لینے کے احکامات دیئے انہوں نے کہاک یہی وجہ ہے کہ موصوف اپنی خفت مٹانے کیلئے حکومت اور محکمے کو نشانہ بناتے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ موصوف حواس باختہ ہوچکے ہیں ان کے سابقہ کرتوت ان کے گلے پڑچکے ہیں گلگت بلتستان کا نظام شفافیت میں داخل ہوچکا ہے نظام اسی طرز میں آگے بڑھتا جائے گا تو جی بی کی خوشحالی کی خواب شرمندہ تعبیر ہوگا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے پالیسی کے تحت یہ ادارے

اپنافعال کردار ادا کررہے ہیں 2006ء سے2009ء کی سکیمیں مکمل ہورہی ہیں محکمہ پاور ریکارڈ مدت میں بجلی کے بڑے بڑے منصوبے مکمل کررہا ہے جس سے پورے جی بی میں لوڈشیڈنگ میں بھرپور کمی آئی ہے محکمہ ورکس ریکارڈ مدت میں بڑے بڑے آر سی سی پل اور دیگر عوامی مفاد کے نوعیت کے منصوبے مکمل کررہا ہے جس سے عوام کو بھرپور فائدہ حاصل ہورہا ہے پیپلز پارٹی کے ان ارکان میں اخلاقی جرأت کی کمی ہے اور سیاست میں منافقت اور بدیانتی شامل ہے اگر یہ ارکان اپنے ذاتی مفاد سے نکل کر اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کریں تو دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح صوبائی حکومت کی تعمیر و ترقی کی پالیسیوں کی بھرپور حمایت کرنے لگیں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ جی بی نے محض دو سالوں کے اندر اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کا آغاز کردیا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے جی بی میں معاشی انقلاب رونما ہوگا انہوں نے کہاکہ سابق ڈپٹی سپیکر اپنے دور اقتدار میں بھی جی بی کے عوام میں مایوسیاں بانٹ رہے تھے موصوف آج بھی مایوسیاں بانٹ رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved