استور،گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان راما فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے لئے راما پہنچ گئے
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

استور( شمس الرحمن شمس )گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان راما فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے لئے راما پہنچ گئے اس موقعے پر پولیس کے دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کیا ان کے ہمراہ رکن اسمبلی رانی عتیقہ بھی ہمراہ تھی اس موقعے پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استور ویلی روڈ کی حالت خراب ضرور ہے مگر حکومت نے فنڈز کا اجراء بھی کیا ہے انشا اللہ روڈ اسی دور میں ہی اچھے طریقے سے بنے گااستور ویلی روڈ بنے سے ضلع استور میں سیاحت کو خوب فروغ ملے گا کیونکہ استور ضلع سیاحتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے دوسری جانب گلگت بلتستان میں سیاحت کے اعتبار سے کوئی خوبصورت خطہ ہے تو وہ استور ہے جہاں ہر طرف اللہ تعالیٰ نے قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے اس لئے حکومت کی دلچسپی یہی ہے کہ یہاں راما فیسٹول جیسے ایونٹس کا انعقاد کر کے

علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ جہاں سٹرکیں بنتی ہے وہاں کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اور سٹرکوں کا بنے سے اس علاقے میں اور بھی کئی اہم مسائل حل ہوجاتے ہیں اسی لئے استوری ویلی روڈ کا کام معیاری ہونا لازمی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری ذاتی خواہش یہی ہے کہ استور میں جلد از جلد یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح ہو جائے کیونکہ استوری عوام پڑھی لکھی اور باشعور قوم ہے یہاں کے نوجوان اور خواتین چاہتے ہیں کہ یونیوورسٹی کیمپس جلد از جلد بنے انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ میں ضرور کوشش کرونگا کہ یونیورسٹی کیمپس کے کے افتتاح کے لئے صدر پاکستان ممنون حسین کو لایا جائے تاکہ صدر پاکستان کے استور آنے سے اور بھی کئی اہم مسائل حل ہو سکے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved