سکردو،سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکردو کا غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

سکردو ( اوصاف نیوز) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکردو کا غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ سرکاری وغیر سرکاری گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن روزانہ کی بنیاد پربلا تفریق جاری ہے۔اس سلسلے میں محکمہ کے اہلکاروں نے شہر کی مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر10 سرکاری محکموں کی گاڑیوں سمیت2 1 گاڑیوں کو بند کر دیا۔جن سرکاری محکموں کی گاڑیوں کوبند کیا گیا ان میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو،ہیلتھ آفس،

محکمہ جنگلات،محکمہ زراعت اور میونسپل کمیٹی سکردو کی گاڑیاں شامل ہیں اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ناصر علی نے بتایا کہ تمام سرکاری محکموں کو بارہا تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے خطوط لکھ چکے ہیں اور زیادہ تر سرکاری محکموں کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ہدایات کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ سرکاری گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved