کسی بھی علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے اس علاقے کے معزز شہریوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے،حاجی جان
  12  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

ہنزہ(نمائندہ اوصاف)پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے ڈپٹی کوآرڈنیٹر حاجی جان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ریاض احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے اس علاقے کے معزز شہریوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے شیڈول فور میں مشکوک افراد کو ڈالا گیا ہے جبکہ ہنزہ میں ضلعی انتظامیہ شیڈول فور میں شامل افراد کی نگرانی میں امن قائم کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے۔امن قائم کرنے کے لئے بنائی جانے والی کسی بھی قسم کے

فورم کی تشکیل سے قبل عوام کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے بند کمروں میں بیٹھ کر علاقے کے حوالے سے غیر معمولی اور حساس قسم کے فیصلوں سے مثبت نتائج سامنے نہیں آسکتے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،فورس کمانڈر گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات میں شیڈول فور میں شامل افراد کو قیادت سونپنے کے اقدامات کا سختی سے نوٹس لیں قیا م امن کے لئے غیر سنجیدہ اقدامات اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved