چٹورکھنڈ،ڈرگ انسپکٹر کا میں میڈیکل سٹورز پر چھاپہ
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر (کریم رانجھا) ڈرگ انسپکٹر کا چٹورکھنڈ اور قرب وجوار میں میڈیکل سٹورز پر چھاپہ،ادویات کے سیمپلز حاصل کئے،بغیر وارنٹی بل کے ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،لائسنس یافتہ افراد کے علاوہ کسی کو بھی ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ڈرگ انسپکٹر ضلع غذر عبدالحمید نے چٹورکھنڈ اور آس پاس کے علاقوں کے میڈیکل سٹورز کا اچانک دورہ کیا اور مشکوک ادویات کے سیمپلز حاصل کئے جنہیں لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے گا

اور سب سٹینڈرڈ ثابت ہونے کی صورت میں سٹورز مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گانیز لائسنس یافتہ شخص کو ہی ادویات فروخت کرنے کی اجازت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گاہکوچ مین بازار کے میڈیکل سٹورذ سے لئے گئے سیمپلز میں سے ایک سٹور کے ادویات سب سٹینڈرڈ ثابت ہوئے ہیں جس کے خلاف جلد کارروائی ہوگی۔انہوں نے سول ہسپتال چٹورکھنڈ ،ہیلتھ سنٹر اور پرائیوٹ سٹورز کا دورہ کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved