پاکستان پیپلز پارٹی نے غذر میں اپنی جڑیں پھر سے مضبوط کرنی شروع کردی ہے ،سید فواد جان
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر(بیورو رپورٹ)پی ایس ایف غذر کے سینئر رہنما سید فواد جان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے غذر میں اپنی جڑیں پھر سے مضبوط کرنی شروع کردی ہے ۔ ماضی میں پیپلز پارٹی غذر کا منی لاڑکانہ کہلاتا رہا ہے وقتی طو رپر اقتدار کی بھاگ دوڑ مخالفین کے ہاتھوں میں چلی گئی لیکن اب پیپلز پارٹی نے پورے ضلع کے سیاسی ماحول کو یکسر تبدیل کردیا ہے ۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا غذر میں کوئی ووٹ بنک موجود نہیں ہے حادثاتی طو رپر جیتنے والے دیگر پارٹیوں کے ممبران کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کے لئے عوام رابطہ مہم شروع کردی ہے ۔ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ کی حالیہ طوفانی دوروں نے مخالفین کی نیندیں حرام دی ہیں

گاہکوچ بالا اور عیشی میں ہونے والے کامیاب جلسوں نے ثابت کردیا ہے کہ عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ۔ عوام جو ق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں یہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر عدم اعتماد کا عملی مظاہرہ ہو رہا ہے ۔پی پی پی کے صوبائی صدر نے حق ملکیت کی تحریک کا دھماکہ خیز آغاز غذر سے کرنے کا اعلان کیا ہے یکم نومبر کو غذر میں تاریخ کا سب بڑا اور منفرد جلسہ ہوگا ۔ کارکنوں نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں یہ جلسہ مخالف سیاسی جماعتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved