گلگت ،پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز) پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جمیل قریشی صدر بی ڈبلیو او منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی عہدیداروں کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں حق حاکمیت اور حق ملکیت کا تیسرا پڑاؤ شہیداور غازیوں کی سرزمین غذر میں رکھنے پر صدر امجد ایڈووکیٹ اور جمیل احمد سینئر نائب صدراور صوبائی کابینہ کو یقین دلاتے ہیں کہ بی ڈبلیو او اس جلسے میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور اہلیان غذر شاندار استقبال کریں گے

اجلاس میں حالیہ مسلم لیگی درباری ٹولے کے اخبارات میں مختلف ناموں سے صوبائی قائدین کے بارے میں بیانات پر بات کرتے ہوئے جمیل قریشی نے کہاکہ مسلم لیگ ن والے حواس باختہ ہوچکے ہیں جب پیپلز پارٹی اپنے اقتدار میں قانون سازی کررہی تھی تب یہ مسلم لیگ ن والے مذہبی جماعتوں میں بیٹھ کر علاقہ امن خلاف سازشیں کرتے تھے ڈھائی سالہ مسلم لیگی کارکردگی سے عوام بخوبی آگاہ ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved