سکردو،سلائی کٹرائی مرکز سے تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو مفت سلائی مشین کی فراہمی کی تقریب
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

سکردو(اوصاف نیوز)محکمہ سوشل ویلفےئر سکردوکے زیر اہتمام ادارے کے سلائی کٹرائی مرکز سے تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو مفت سلائی مشین کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاپولیشن و سوشل ویلفےئر اور خواتین کے بہبود کے صوبائی سکریڑی راجہ رشید علی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے محکمہ سوشل ویلفےئر و پاپولیشن ویلفےئر اور خواتین کے امور کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر ایک الگ محکمہ قائم کیا ہے ۔ یہ محکمے پہلے محکمہ تعلیم اور صحت میں شامل تھے ۔ لیکن متعلقہ ادروں کے سربراہوں کی گوناگوں مصروفیات کے پیش نظر ان محکمہ جات پر توجہ کم ہوتی تھی اور ادروں کے مسائل بڑھ رہے تھے ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ان اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نہ صرف الگ ادارہ قائم کیا بلک الگ سکریڑی مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خصوصی بجٹ کی بھی منظور دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ادارے اولین سکریڑی کی حثیت سے اداروں کی نہ صرف کارکردگی بہتر کرینگے اور ادروں میں کام کرنے والے ملازمیں کی سروسیز سٹریکچر کو بھی بہتر کیا جائے گا جس سے ملازمین کی ترقی کے مواقع بھی مہیسر ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے آفیسران کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفےئر نئے طرز کے کورسیز بھی شامل کریں

اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکنکل کورسیز سیکھانے پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں ٹیکنکل تعلیم اور کورسیز کی ضرورت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کورسیز مکمل کرنے والی خواتین کو مبارک باد دی اور کہا ہے کہ وہ سوشل ویلفےئر محکمے سے حاصل کی گئی تربیت سے باعزت روزگار حاصل کرسکتی ہیں۔ اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفےئر گلگت بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکڑ محمد یوسف نے محکمہ سوشل ویلفےئر کی طرف دیے جانے والے تربیتی پروگرام اور معزوروں کو فراہمی کی جانے والی سامان کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آئیندہ سلائی مشینوں کے علاوہ علاقے کے معزوروں کو ویل چےئر ز کی فراہمی یعقنی بنائی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفےئر آفیسر محمد بشیر نے ادارے کی مجموعی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیکریڑی سوشل ویلفےئر و پاپولیشن ویلفےئر کی گائیڈلائن کے مطابق محکمہ سوشل ویلفےئر کی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا کی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved