جاگیر بسین ، بسین پائین سے سپیشل ٹرانسفارمر ز کو ہٹاکر یکساں بجلی فراہم کرنیکا مطالبہ
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) جاگیر بسین اور بسین پائین سے تعلق رکھنے والے مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے بھی محکمہ برقیات کے اعلیٰ ذمہ داروں کی منظوری سے پرائیویٹ گھروں میں نصب کئے گئے سپیشل بجلی کے ٹرانسفارمر کو فوری ہٹانے اور تمام عوام کیلئے یکساں بنیادوں پر بجلی مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آئے روز کی بجلی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں ایک طرف ہمارے سالانہ امتحانات کے دن قریب آرہے ہیں تو دوسری طرف رات کے اوقات میں بجلی غائب کر دی جاتی ہے جبکہ محکمہ برقیات کے حکام نے اپنے من پسند ، منظور نظر اور با اثر افراد کے درجنوں پرائیویٹ گھروں میں سپیشل بجلی کے ٹرانسفارمر لگا دئیے ہیں جن کو چابیس گھنٹے بجلی دی جاتی ہے ۔ طالب علموں ، طفیل احمد ، محمد توصیف ، اظہر الدین ، انعام اللہ ، فیضان احمد ، عبدالحق و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جن با اثر

افراد کے گھروں میں محکمہ برقیات کے حکام کی ملی بھگت سے سپیشل بجلی کے ٹرانسفارمر لگائے گئے ہیں انہوں نے اپنے تمام رشتہ داروں ، کرایہ داروں اپنے ذاتی ہوٹلوں ، دکانوں اور دیگر کاروبار مراکز کو بھی سپیشل بجلی فراہم کی ہے جس کی وجہ سے جاگیر بسین اور بسین پائین میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں شدت آگئی ہے لہذا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اس کا نوٹس لیں اور فراہم کئے گئے تمام پرائیویٹ افراد کے گھروں سے سپیشل بجلی کے ٹرانسفارمرز ہٹائیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved