پروپیگنڈا بے بنیاد ، ڈرین کے تعمیراتی کام میں کوئی سستی نہیں برتی جارہی ، ٹھیکیدار اخلاق
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نامہ نگار خصوصی ) پی آئی اے لنک روڈ مجینی محلہ میں ڈرین کا کام کرنے والے ٹھیکیدار اخلاق حسین بیگ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگ سیاسی مخالفت میں جھوٹا پراپیگنڈا کررہے ہیں ، ڈرین کی تعمیراتی کام میں کوئی سستی یا غفلت نہیں برتی جا رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی دلچسپی پر اسکے صوابدیدی فنڈ سے ڈرین کا کام ہو رہا ہے پہلے پندرہ سو فٹ ڈرین تھی جسکی کھدائی کی گئی ہے لیکن دوسری طرف ڈومیال کی بندوبستی ڈرین بند تھی

جس تک پانی لنک نہیں ہو سکتا تھا ،و زیر اعلیٰ نے خصوصی ہدایت جاری کی کہ ڈومیال سائیڈ پر بھی ڈرین کو کشادہ کرکے مضبوط ڈرین بنایا جائے جسکی وجہ سے مجینہ محلہ طرف سے کام روک دیا گیا ہے جبکہ ڈومیال سائیڈ سے بھی ڈرین کا کام شروع کیا گیا ہے چند دنوں میں وہ بھی مکمل ہوگا تو دونوں ڈرینز کو آپس میں ملا دیا جائیگا تاکہ مجینی محلہ سائیڈ سینکاسی کا پانی بغیر کسی رکاوٹ کے گزر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سیاسی اختلاف کو ذاتی اختلاف بنا لیتے ہیں لازمی بات ہے جب تعمیراتی کام شروع ہوگا تو چند دنوں کیلئے کاروبار تو متاثر ہوگا لیکن یہ کسی بد نیتی یا نقصان کی وجہ سے نہیں ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved