گلگت،مجینی محلہ پی آئی اے لنک روڈ منصوبہ التوا ء کا شکار، دکانداروں کو مشکلات
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( سروے رپورٹ : نامہ نگار خصوصی ) محکمہ تعمیرات حکام کی ناقص منصوبہ بندی مجینی محلہ پی آئی اے لنک روڈ میں تعمیراتی کام میں تاخیر کے باعث دکانداروں کو پریشانی کا سامنا ، پی آئی اے لنک روڈ میں پانی کی نکاسی کیلئے ڈرین کی کھدائی کی گئی نسیم چوک تک ڈرین کی کھدائی کی گئی ہے پانی کو آگے لنک کرنے کیلئے ڈومیال سائیڈ سے بھی ڈرین کھودنا پڑا جسکی وجہ سے تعمیراتی کام میں خلل پیدا ہوا ہے محکمہ تعمیرات پہلے منصوبہ بندی کرے بعد میں کام شروع کرے ۔ انکی تاخیری حربوں کے باعث ہمارا کاروبار تباہ ہو چکا ہے عید سے قبل روڈ اکھاڑا گیا ہے لیکن شروع نہیں کیا گیا ہے سروے کے دوران دکانداروں کا احتجاج ،

پی آئی اے لنک روڈ میں کاروبار کرنے والے دکانداروں رستم بیگ ، علی جوہر ، نیت خان ، محمد یونس اور دیگر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کو عید سے قبل اکھاڑا گیا ہے لیکن تعمیراتی کام شروع نہیں جا رہا ہے جس سے گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے دکانوں کا دس دس ہزار روے کرایہ ادا کررہے ہیں جب کاروبار نہ ہو تو کرایہ کیلئے ادا کرے ، ٹھیکیدار اور محکمہ تعمیرات ہمارے ساتھ مذا ق کررہے ہیں فوری طور پر کام شروع نہیں کیا گیا سخت احتجاج کرینگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved