گلگت، سکاؤٹس جوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر طالبہ کی جان بچالی،عوام کا خراج تحسین
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) جی بی سکاؤٹس کے بہادر جوان غلام محمد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دریا میں چھلانگ لگا کر 16سالہ طالبہ کو دریا ئے گلگت سے نکال کر والدین کے حوالے کر دیا ، شہریوں کا بہادر جوان کو خراج تحسین ، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان سکاؤٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ جوان کی حوصلہ افزائی کیلئے حسن کارکردگی ایوارڈ ، پروموشن سمیت نقد انعام سے نوازیں ، تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب چنار باغ جی بی چیک پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات سپاہی چوکس کھڑا تھا ، اچانک نظر دریائے گلگت پر پڑی اور سفید یونیفارم کی لڑکی کو دیکھا ، فوری طور پر چنار باغ کے پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی اور اپنی جان پر کھیل کر 16سالہ مسماۃ (ف) کو بحفاظت دریا سے نکال کر والدین کے حوالے کر دیا ، موقع پر موجود شہریوں نے سکاؤٹس کے جوان غلام محمد ولد یار محمد ساکن

گلاپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جی بی سکاؤٹس سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ جی بی سکاؤٹس کے جوان پر فخر ہے جس نے اپنی جان پر کھیل کر دریا سے طالبہ کو زندہ نکال کر والدین کے حوالے کر دیا ۔ بہادر جوان کی حوصلہ افزائی کیلئے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ ، نقد انعام سمیت پروموشن بھی دینے کے احکامات جاری کریں ۔ واضح رہے کہ بدھ کو دریاسے نکالی جانیوالی طالبہ نے خود کشی کی غرض سے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی یا کوئی حادثے کے باعث دریا میں گر گئی تھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ، البتہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved