پولیس نفری کوپروٹوکول کی اضافی ڈیوٹیاں سونپنے سے تھانوں کا نظام مفلوج
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( رپورٹ : وقائع نگار خصوصی ) گلگت شہر کے حدود میں قائم مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت پولیس نفری کو وی آئی پیز اور پروٹوکول کی اضافی ڈیوٹیاں سونپ دینے کے باعث متعلقہ تھانے ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جسکے باعث تھانوں کا نظام بھی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے پولیس کی اضافی پروٹوکول ڈیوٹیوں کی وجہ سے جہاں سائلین کے فائلوں کا ٹال لگا ہے وہاں متعلقہ ایس ایچ اوز کی عدم حاضری کے باعث سائلین کو بھی دربدر کی تھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ گلگت شہر کے حدود میں پروٹوکول کی اضافی ڈیوٹیوں کے باعث نہ صرف ڈکیتی بلکہ ناخوشگوار واقعات میں بھی بڑے سطح پر اضافہ ہونے کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں

جبکہ پولیس نفری کی اضافی ڈیوٹیوں کے باعث چوری ، ڈکیتی ، سمیت مختلف جرائم کے کیسز بھی پنڈنگ میں پڑے ہوئے ہیں ۔ گلگت شہر و دیگر مضافات کے عوام نے آئی جی پی گلگت بلتستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر وی�آئی پیز ، پروٹوکول کی ڈیوٹیوں کی ذمہ داری تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے بجائے ریزرو پولیس کو دی جائے تاکہ سائلان متاثرین نہ ہوں اور تھانہ جات کے روز مرہ کے نظام کو درست سمت میں لایا جا سکے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved