پی پی دور میں قومی وقار اور مستقبل تباہ کیا گیا، عبدالنظیم
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ نون کے سینئر راہنما عبدالنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی صوبائی قیادت پی پی پی کی ہر دورحکومت سے ضلع غذر میں ہزار درجہ بہتر کام کیا ہے پی پی پی والوں نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کی جمود گی کے حوالے سے جو کچھ غذر کے ساتھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ہے اس کے علاوہ پی پی پی کے دور میں رشوت ،سفارش ،اور بدعنوانی کے ذریعے قومی وقار اور مستقبل کو تباہ کیا گیا ہے اس کو گلگت بلتستان کے عوام اور بالخصوص ضلع غذر کے عوام کیسے بھول سکتے ہیں مسلم لیگ نون پر تنقید کرنے کے بجائے پی پی پی والے مہدی شاہ اور اُس کی ٹیم پر روئے کیونکہ مہدی شاہ ٹیم نے پی پی

کے تابوت میں جو کیل لگائے ہیں اُن کو نکلنا کسی کی بس کی بات نہیں ہے ضلع غذر کے عوام باشعور ہیں جو خوب جانتے ہیں کہ کونسی پارٹی نے ان کے بچوں کا مستقبل داؤپر لگایا اور کونسی پارٹی حقدار کو حق دلاتی ہے مسلم لیگ نون کی حکومت ضلع غذر کے لیے میگا پراجیکٹ جن میں غذر روڈ ،یونیورسٹی کمپس کے ذریعے ایسے عوامی مفادات حاصل کریگی جن سے ضلع غذر کے ہر آدمی کو فائدہ ہوگا کیونکہ مسلم لیگ نون اجتماعی مفادات کے کاموں پر یقین رکھتی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved