استور،شونٹر پاس ٹینل کے لئے وفاقی حکومت نے82ارب روپے مختص کئے ہیں
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

استور(شمس الرحمن شمس )راما فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ شونٹر پاس ٹینل کے لئے وفاقی حکومت نے82ارب روپے مختص کئے ہیں اس روڈ کے بننے سے گلگت بلتستان کی عوام کیلئے ایک اور اچھا شہراہ بن جائے گا خاص طور پر استورایک بار پھر گلگت بلتستان کا گیٹ وئے بن جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد استور میں کے آئی یو کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے استور ی عوام بہت ہی تعلیم یافتہ ہے یہاں کے لوگ تعلیم سے بہت دلچسپی رکھتے ہیں خصوصاٌ خواتین کو تعلیم دلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے استوری قوم سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ استورمیں امن کی بحالی اور مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے کے باجود بھی امن کے ساتھ رہ رہے ہیں اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کو امن کے حوالے سے استور کو مثالی ضلع بنا کر پیش کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ استور سیاحتی اعتبار سے گلگت بلتستان کا خوبصورت سیاحتی مقام ہے راما کے مقام پر ہونے والا فیسٹول میں آج مجھے بطور مہمان خصوصی بلایا گیا ہے جس پر مجھے بہت ذیادہ خوشی ہے کیونکہ گلگت بلتستان میں پولو فروغ دینے کے لئے راما فیسٹول کا کلیدی کردار ہے انہوں نے مزید کہا

آئندہ سال راما فیسٹول عین وقت پر منایا جایا گا انہوں نے صوبائی حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ راما فیسٹول کے بجٹ کو بڑھایا جائے اور اس فیسٹول میں کسی قسم کی کوئی کمی درپیش نہیں ہونی چاہیے اس موقعے پر صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی خان نے کہا کہ استور کی تعمیر وترقی ہماری اولین ترجہی ہے سابقہ حکومتوں نے استور کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا مگر ہماری حکومت نے استور میں گزشتہ دو سالوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے انہوں نے کہا کہ استور ویلی روڈ کے لئے سابق صوبائی وزیر محمد نصیر خان نے صرف ہوائی اعلانات کئے مگر ہم نے عملاٌ کام کیا اور آج استور ویلی روڈ کا ٹینڈر بھی ہو گیا استور روڈ کے بننے سے استوری عوام کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے استور ہیڈ کواٹر میں پانی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی تھی اور صرف جھوٹے اعلانات کر رہے تھے مگر ہماری ذاتی کوششوں سے عیدگا واٹر سپلائی 6کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جو آج ہیڈ کواٹر کی عوام پانی سے مستفید ہو رہے ہیں اسی طرح میونسپل ایریا روڈ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کی روڈ موت کا کنواں بنا ہوا ہے الحمد اللہ اس روڈ کا کام بھی کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے انشا اللہ ہم اپنے دور اقتدار میں استور کو ترقیاتی کاموں کے جال بچھاینگے اور خاص کر استور ویلی روڈ اور اچھی طرح بنایگے جسے استور ی عوام کے مشکلات میں کمی ہوگی اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اس موقعے پر آخر کار پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved