نجومیوں نے سال 2017کو خطرناک قرار دے دیا
  1  جنوری‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

پیرو(مانیٹرنگ ڈیسک ) نجومیوں نے سال 2017 کو دنیا کیلئے خطرناک سال قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے نئے امریکی صدر ٹرمپ کی وجہ سے اس سال جنگوں میں مزید تیزی آئے گی، امریکا اور اسرائیل کے اتحاد میں بہتری آئے گی، ان نجومیوں نے سال 2016 کے لیے جو پیش گوئیاں کی تھیں وہ ٹھیک ثابت ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساحل سمندر پر موجود پیرو کے نجومیوں نے ہر بار کی طرح اس بار بھی پیش گوئیاں کی ہیں اور کہا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کے سبب دنیا بھر میں جاری جنگوں میں مزید تیزی آئے گی ساتھ ہی امریکا اور اسرائیل کا اتحاد مزید بہتر ہوگا۔نجومیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نیا سال لاطینی امریکا کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا، چلی میں مزید زلزے آئیں گے، انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹے گا، دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔یاد رہے کہ نجومیوں نے گزشتہ پیرس اور پورپ میں حملوں کی پیش گوئیاں کی تھیں جوکہ بالکل ٹھیک ثابت ہوئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved