ناراضگی ختم ‘ جاپانی شہری نے بیوی سے بولے بغیر بیس سال گزار دیئے
  3  جنوری‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
ٹوکیو (روزنامہ اوصاف مانیٹرنگ ڈیسک ) جاپانی شہری نے بیوی سے بات چیت کیے بنا بیس سال گزار دیئے ۔ ناراضی کی وجہ سے اشاروں کی زبان استعمال کرتا رہا ۔بیس سال بعد بچوں کے مجبورکرنے پر خاموشی توڑی ۔ اسے انا کہیں یا بے جا ضد ، لیکن یہ حقیقت ہے کہ جاپانی شہری اوٹو نے اپنی اہلیہ کاتایاما یومی کے ساتھ بیس سال بغیر بات چیت کے گزار دیئے ۔ بیس سال قبل بیوی کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر اوٹو ایسا ناراض ہوا کہ پھر لاکھ منانے پر بھی نہ مانا ۔اٹھارہ سالہ بیٹے نے یہ معاملہ ایک ٹی وی چینل پر اٹھایا کہ اس نے کبھی بھی اپنے والدین کو گفتگو کرتے نہیں سنا ۔بچوں کے مجبور کرنے پر جاپانی شہری نے اپنی بیوی سے پہلی بار گفتگو کی ۔ والدین کی 20 سال بعد پہلی گفتگو سن کر بچے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved