چین،ہوٹل میں کھانا اب روبوٹس پیش کریں گے
  3  جنوری‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین میں اب کھانا ویٹرز کی بجائے روبوٹ پیش کریں گے ۔تفصیلات کےمطابق چین میں ویٹرز کے ساتھ ساتھ اب روبوٹس کو بھی ریستوران کی صنعت میں متعارف کرایا جارہا ہے ۔روبوٹس ریستوان میں آنے والے لوگوں سے آرڈر لینے اور پھر اسے پیش کرنے کے فرائض سرانجام دیں گے ۔چین میں شہریوں نے روبوٹس کو ہوٹلز میں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔چین کے دیگر شعبوں میں بھی روبوٹس مختلف فرائض سرانجام دیتے نظر آتے ہیں حال ہی میں چین کے ایئرپورٹس پر بھی بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہنے کےلئے فرنٹ ڈیسک پر روبوٹس کو تعینات کیا گیا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved