بغیر اجازت کے محکمہ برقیات کے میٹر ریڈرکی جانب صارفین کے گھروں میں گھسنے پر چھترول
  5  جنوری‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
چناری (مانیٹرنگ ڈیسک ) بغیر اجازت کے محکمہ برقیات کے میٹر ریڈرکی جانب صارفین کے گھروں میں گھسنے پر چھترول مقامی تھانہ پولیس میں شکایت بعد ازاں میٹر ریڈر کے قصوروار ثابت ہونے پر معافی مانگنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات گڑتھامہ وارڈ میں میٹروں کی ریڈنگ لکھنے پر مامور اہلکار سعید کھوکھر گڑتھامہ میں ایک گھر میں بغیر اجازت کے گیٹ کے دروازے لاک (چوٹکی )کھول کر داخل ہوا گھر میں موجود ایک خاتون جس سے بجلی کے بل کے بقایاجات کی مد میںدبائو ڈال کر 16000روپے مانگ رہا تھا جبکہ اس گھر کے ذمہ محکمہ برقیات کا کوئی بھی بقایاجات نہیں تھا جس پر بیٹے نے میٹر ریڈر سے اندر داخل ہو نے کی وجہ پوچھی تو میٹر ریڈر نے لڑکے کو گالی دے کر کہا کہ مجھے کوئی نہیں روک سکتا یہ بات کہنی تھی کہ پھر میٹر ریڈر کی ٹھکائی کر دی گئی بعد ازاں میٹر ریڈر نے الٹا چور کٹوال کوڈانٹے پر عمل کرتے ہوئے تھانہ پولیس چناری میں شکایت ارادہ قتل درج کرا دی علاقہ گڑتھامہ کے متعلقہ افراد اے سی ہٹیاں بالا عاصم اعوان کے پاس پہنچ گئے جس پر اے سی ہٹیاں بالا نے محکمہ برقیات کو میٹر ریڈر کے متعلق عوامی کے بارے میں آگاہ کیا اور فوری کاروائی کرنے کاحکم دیا جس پر متعلقہ محکمہ برقیات کے آفیسران نے فورا میٹر ریڈر کی انکوئری کرتے ہوئے اسے قصور وار پاتے ہوئے معافی مانگنے پر مجبور کردیا عوام علاقہ گڑتھامہ نے اسسٹنٹ کمشنرہٹیاں بالا عاصم اعوان کا شکریہ ادا کیا مقامی لوگوں کے مطابق میٹر ریڈرکی حرکات ٹھیک نہیں ہیں محکمہ برقیات کے ذمہ داران فوری اسے تبدیل کر کے کسی دیانت دار میٹر ریڈر کو گھڑتھامہ میں تعینات کریں اگر یہی میٹر ریڈر یہاں تعینات رہا تو کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری برقیات کے ذمہ داران پر عائد ہو گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved